مہرباں ہو کے بلالو مجھے، چاہو جس وقتMirza Asadullah Khan GhalibGhazalKulliyāt-e-GhalibCardsFull poemSher 1 of 3مہرباں ہو کے بلالو مجھے، چاہو جس وقتمیں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوںضعف میں طعنۂ اغیار کا شکوہ کیا ہےبات کچھ سَر تو نہیں ہے کہ اٹھا بھی نہ سکوںزہر ملتا ہی نہیں مجھ کو ستم گر، ورنہکیا قسم ہے ترے ملنے کی کہ کھا بھی نہ سکوںTap a word to look it up