دوست غمخواری میں میری سعی فرمائیں گے کیاMirza Asadullah Khan GhalibGhazalKulliyāt-e-GhalibCardsFull poemSher 1 of 7دوست غمخواری میں میری سعی فرمائیں گے کیازخم کے بھرنے تلک ناخن نہ بڑھ جائیں گے کیابے نیازی حد سے گزری بندہ پرور، کب تلکہم کہیں گے حالِ دل اور آپ فرمائیں گے "کیا“؟حضرتِ ناصح گر آئیں، دیدہ و دل فرشِ راہکوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھائیں گے کیا؟آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میںعذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیاگر کیا ناصح نے ہم کو قید، اچھا یوں سہییہ جنونِ عشق کے انداز چھٹ جائیں گے کیاخانہ زادِ زلف ہیں، زنجیر سے بھاگیں گے کیوںہیں گرفتارِ وفا، زنداں سے گھبرائیں گے کیاہے اب اس معمورے میں قحطِ غمِ الفت اسدؔہم نے یہ مانا کہ دلّی میں رہیں، کھائیں گے کیا؟Tap a word to look it up