آ، کہ مری جان کو قرار نہیں ہےMirza Asadullah Khan GhalibGhazalKulliyāt-e-GhalibCardsFull poemSher 1 of 7آ، کہ مری جان کو قرار نہیں ہےطاقتِ بیدادِ انتظار نہیں ہےدیتے ہیں جنّت حیاتِ دہر کے بدلےنشّہ بہ اندازۂ خمار نہیں ہےگِریہ نکالے ہے تیری بزم سے مجھ کوہائے کہ رونے پہ اختیار نہیں ہےہم سے عبث ہے گمانِ رنجشِ خاطرخاک میں عشّاق کی غبار نہیں ہےدل سے اٹھا لطفِ جلوہ ہائے معانیغیرِ گل آئینۂ بہار نہیں ہےقتل کا میرے کیا ہے عہد تو بارےوائے اگر عہد استوار نہیں ہےتو نے قسم مے کشی کی کھائی ہے غالبؔتیری قسم کا کچھ اعتبار نہیں ہےTap a word to look it up