یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیںMirza Asadullah Khan GhalibGhazalKulliyāt-e-GhalibCardsFull poemSher 1 of 4یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیںکبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیںوہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہےکبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیںنظر لگے نہ کہیں اُس کے دست و بازو کویہ لوگ کیوں مرے زخمِ جگر کو دیکھتے ہیںترے جواہرِ طرفِ کُلہ کو کیا دیکھیںہم اوجِ طالعِ لعل و گہر کو دیکھتے ہیںTap a word to look it up