دل سے تری نگاہ جگر تک اتر گئیMirza Asadullah Khan GhalibGhazalKulliyāt-e-GhalibCardsFull poemSher 1 of 9دل سے تری نگاہ جگر تک اتر گئیدونوں کو اک ادا میں رضامند کر گئیشق ہو گیا ہے سینہ، خوشا لذّتِ فراغتکلیفِ پردہ داریٔ زخمِ جگر گئیوہ بادۂ شبانہ کی سر مستیاں کہاںاٹھیے بس اب کہ لذّتِ خوابِ سحر گئیاڑتی پھرے ہے خاک مری کوئے یار میںبارے اب اے ہوا! ہوسِ بال و پر گئیدیکھو تو دل فریبیٔ اندازِ نقشِ پاموجِ خرامِ یار بھی کیا گل کتر گئیہر بوالہوس نے حسن پرستی شعار کیاب آبروئے شیوہ اہلِ نظر گئینظّارے نے بھی کام کِیا واں نقاب کامستی سے ہر نگہ ترے رخ پر بکھر گئیفردا و دی کا تفرِقہ یک بار مٹ گیاکل تم گئے کہ ہم پہ قیامت گزر گئیمارا زمانے نے اسدؔ اللّٰہ خاں تمھیںوہ ولولے کہاں وہ جوانی کدھر گئیTap a word to look it up