گھر جب بنا لیا ترے در پر کہے بغیرMirza Asadullah Khan GhalibGhazalKulliyāt-e-GhalibCardsFull poemSher 1 of 9گھر جب بنا لیا ترے در پر کہے بغیرجانے گا اب بھی تو نہ مرا گھر کہے بغیر؟کہتے ہیں جب رہی نہ مجھے طاقتِ سخن"جانوں کسی کے دل کی میں کیوں کر کہے بغیر"کام اس سے آ پڑا ہے کہ جس کا جہان میںلیوے نہ کوئی نام ستم گر کہے بغیرجی میں ہی کچھ نہیں ہے ہمارے وگرنہ ہمسر جائے یا رہے، نہ رہیں پر کہے بغیرچھوڑوں گا میں نہ اس بتِ کافر کا پوجناچھوڑے نہ خلق گو مجھے کافَر کہے بغیرمقصد ہے ناز و غمزہ ولے گفتگو میں کامچلتا نہیں ہے دُشنہ و خنجر کہے بغیرہر چند ہو مشاہدۂ حق کی گفتگوبنتی نہیں ہے بادہ و ساغر کہے بغیربہرا ہوں میں تو چاہیے دُونا ہوں اِلتفاتسنتا نہیں ہوں بات مکرّر کہے بغیرغالبؔ نہ کر حضور میں تُو بار بار عرضظاہر ہے تیرا حال سب اُن پر کہے بغیرTap a word to look it up