ہم رشک کو اپنے بھی گوارا نہیں کرتےMirza Asadullah Khan GhalibGhazalKulliyāt-e-GhalibCardsFull poemSher 1 of 3ہم رشک کو اپنے بھی گوارا نہیں کرتےمرتے ہیں، ولے، اُن کی تمنا نہیں کرتےدر پردہ اُنھیں غیر سے ہے ربطِ نہانیظاہر کا یہ پردہ ہے کہ پردہ نہیں کرتےیہ باعثِ نومیدیٔ اربابِ ہوس ہےغالبؔ کو بُرا کہتے ہو، اچھا نہیں کرتےTap a word to look it up