پھر اس انداز سے بہار آئیMirza Asadullah Khan GhalibGhazalKulliyāt-e-GhalibCardsFull poemSher 1 of 7پھر اس انداز سے بہار آئیکہ ہوئے مہر و مہ تماشائیدیکھو اے ساکنانِ خطّۂ خاکاس کو کہتے ہیں عالم آرائیکہ زمیں ہو گئی ہے سر تا سررو کشِ سطحِ چرخِ مینائیسبزے کو جب کہیں جگہ نہ ملیبن گیا روئے آب پر کائیسبزہ و گل کے دیکھنے کے لیےچشمِ نرگس کو دی ہے بینائیہے ہوا میں شراب کی تاثیربادہ نوشی ہے باد پیمائیکیوں نہ دنیا کو ہو خوشی غالبؔشاہِ دین٘دار نے شفا پائیTap a word to look it up