بہت سہی غمِ گیتی، شراب کم کیا ہے؟Mirza Asadullah Khan GhalibGhazalKulliyāt-e-GhalibCardsFull poemSher 1 of 7بہت سہی غمِ گیتی، شراب کم کیا ہے؟غُلامِ ساقیٔ کوثر ہوں، مجھ کو غم کیا ہےتمھاری طرز و روش جانتے ہیں ہم، کیا ہےرقیب پر ہے اگر لطف تو ستم کیا ہےکٹے تو شب کہیں کاٹے تو سانپ کہلاوےکوئی بتاؤ کہ وہ زُلفِ خم بہ خم کیا ہےلکھا کرے کوئی احکامِ طالعِ مولودکسے خبر ہے کہ واں جنبشِ قلم کیا ہے؟نہ حشر و نشر کا قائل نہ کیش و ملت کاخدا کے واسطے ایسے کی پھر قسم کیا ہے؟وہ داد و دید گراں مایہ شرط ہے ہمدموگرنہ مُہرِ سلیمان و جامِ جم کیا ہےسخن میں خامۂ غالبؔ کی آتش افشانییقین ہے ہم کو بھی، لیکن اب اس میں دم کیا ہےTap a word to look it up