کوئی دن گر زندگانی اور ہےKoi din gar zindagani aur haiMirza Asadullah Khan GhalibGhazalKulliyāt-e-GhalibCardsFull poemSher 1 of 6کوئی دن گر زندگانی اور ہےاپنے جی میں ہم نے ٹھانی اور ہےآتشِ دوزخ میں یہ گرمی کہاںسوزِ غم ہائے نہانی اور ہےبارہا دیکھی ہیں ان کی رنجشیںپر کچھ اب کے سرگرانی اور ہےدے کے خط منہ دیکھتا ہے نامہ برکچھ تو پیغامِ زبانی اور ہےقاطعِ اعمار ہیں اکثر نجوموہ بلائے آسمانی اور ہےہو چکیں غالبؔ بلائیں سب تمامایک مرگِ ناگہانی اور ہےTap a word to look it up