Fabian Wakholiبکری، کتا اور گائےChildren’s readingStorybooks Pakistanبکری، کتا اور گائے بہت اچھے دوست تھے۔ ایک دن وہ ٹیکسی پر سفر کرنے لکلے۔سفر کے اختتام پر ڈرائیور نے اُن سے کرایہ ادا کرنے کے لیے کہا۔ گائے نے اپنا کر ایہ دے دیا۔کتے نے اضافی کر ایہ دے دیا، کیونکہ اُس کے پاس کھلے پیسے نہیں تھے۔جب ڈرائیور کتے کو اُس کا بقایا دینے ہی لگا تو بکری کرایہ ادا کیئے بغیر بھاگ گئی۔ڈرائیور کو غصہ آیا۔ وہ کتے کو بقایا دیئے بغیر وہاں سے چلا گیا۔اسی وجہ سے آج بھی کتا گاڑیوں کے پیچھے بھاگتا ہے تا کہ وہ اُس ڈرائیور کو تلاش کر کے اُس سے اپنے پیسے نکلوا سکے۔بکری گاڑی کی آواز سن کر دور بھاگتی ہے۔ اُسے ڈر ہے کہ کرایہ نہ دینے کی وجہ سے اُسے گرفتار کر لیا جائے گا۔اور گائے کبھی گاڑی کے آنے کی پروا نہیں کرتی۔ وہ اپنا وقت لے کر سڑک پار کر تی ہے۔ کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اُس نے اپنا مکمل کر ایہ ادا کیا ہوا ہے۔