Southern African Folktaleموم کے بچےChildren’s readingStorybooks Pakistanایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک خوشگوار خاندان تھا۔وہ کبھی ایک دوسرے سے نہیں لڑے۔ اُنہوں نے اپنے والدین کی مدد کی، گھر میں اور کھیت میںلیکن اُنہیں آگ کے قریب جانا منع تھا۔اُنہیں اپنا سارا کام رات میں مکمل کرنا تھا۔ کیونکہ وہ موم کے بنے تھے۔لیکن اُن میں سے ایک لڑکے کی دلی خواہش تھی کہ وہ سورج کی روشنی میں جائے۔ایک دن اُس کی خواہش نے زور پکڑا۔ اُس کے بھائیوں نے اُسے خبر دار کیا۔۔۔لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔ وہ گرم سورج میں پگھل چکا تھا۔موم کے بچے اپنے بھائی کو پگھلتا دیکھ کر بہت اُداس ہوئے۔لیکن اُنہوں نے ایک منصوبہ بنایا۔ اُنہوں نے پگھلے موم کو ایک پرندے شکل دے دی۔وہ اپنے پرندے بھائی کو پہاڑ کی چوٹی پر لے گئے۔اور جیسے ہی سورج چڑھا، وہ صبح کی روشنی میں گانا گاتے ہوئے اُڑ گیا۔